ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ائیر انڈیا نے رقم کی تاریخ، خواتین پائلٹ نے 17 گھنٹوں کا ہوائی سفر کیا مکمل

ائیر انڈیا نے رقم کی تاریخ، خواتین پائلٹ نے 17 گھنٹوں کا ہوائی سفر کیا مکمل

Tue, 12 Jan 2021 11:16:59    S.O. News Service

بنگلورو، 12؍جنوری (ایس او نیوز؍ یو این آئی)  ایئر انڈیا نے ایئرلائن کے شعبے میں پیر کے روز اس وقت تاریخ رقم کی، جب سین فرانسسکو سے بنگلورو کی نان اسٹاپ پرواز میں تمام خاتون پائلٹ 238 مسافروں کو لے کر یہاں پہنچیں۔ ہندوستانی شہر کے لیے سب سے طویل 13993 کلومیٹر نان اسٹاپ روٹ میں 17 گھنٹوں کا ہوائی سفر علیٰ الصباح 03:07 بجے پورا ہوا۔

اتوار کے روز سین فرانسسکو سے پرواز بھرنے والے بوئنگ 777-200 ایل آر کی کمانڈ کیپٹن زویا اگروال کے ہاتھوں میں تھی اور کاکپِٹ میں ان کے ساتھ کیپٹن پپاگری تمنئی، کیپٹن اکانکشا سوناوارے اور کیپٹن شیوانی منہاس تھیں۔

کیپٹن زویا نے اس سفر کو 10 سال سے زیادہ کی مدت کار میں آٹھ ہزار گھنٹے سے زیادہ ہوائی جہاز اڑانے کے تجربات میں سے ایک بتایا۔ طیارے کے مسافروں نے بھی اسے ایک تکلیف دہ تجربہ قرار دیا۔ بنگلور ہوائی اڈے پر جب طیارہ پہنچا تھا تو کافی تعداد میں میڈیا اہلکار ٹرمنل کے قریب چاروں پائلٹس کے خیر مقدم کے لیے موجود تھے۔


Share: